Thursday, April 17, 2014

Is Ambiguity a Reward? ابہام ہی باعث ثواب ہے؟





مجاہد حسین، نیو ایج اسلام
16اپریل2014
طالبان کے درمیان پھوٹ پڑنے والی جنگ کے بارے میں جتنی معلومات پاکستانی ذرائع ابلاغ سے موصول ہورہی ہیں اُن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لڑائی کی شدت غیر معمولی ہے اور طالبان کے درمیان جھگڑے کی اصل وجوہات اپنے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں بھتہ وصولی ، پنجابی و پشتون طالبان چپقلش اورتاوان کے لیے اغواء ہوئے لوگوں کی ملکیت جیسے اُمور ہیں۔دوسری طرف مذاکراتی ٹیم کے ارکان کا یہ دعویٰ ہے کہ یہ معمولی نوعیت کا جھگڑا تھا جس کو احسن انداز میں نبٹا دیا گیا ہے اور اب مزید کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔ظاہر ہے طالبان اور اُن کے ممدوحین کشت خون کے لیے ایسا جھگڑا بہت معمولی نوعیت کا ہی ہوسکتا ہے جس میں صرف تین دنوں میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔بعض ناقدین کا خیال ہے کہ پاکستانی ذرائع ابلاغ نے اس معمولی جھگڑے کو بہت زیادہ مبالغہ کے ساتھ پیش کیا ہے اور یہ طالبان کے خلاف ایک گھناونی سازش ہے۔یہ ایسے ہی جیسے ہم صدیوں پر محیط باہمی مذہبی جنگوں اور قتل و غارت کے لاتعداد واقعات کو اور اُن سے متعلقہ جزئیات کو قالین کے نیچے چھپا دینے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ اکثر ایسا سب کچھ ثواب کی نیت سے سرانجام دیتے ہیں۔
 

No comments:

Post a Comment