Monday, February 3, 2014

Causes and Solutions of the lack of Muslim Leadership مسلم قیادت کا فقدان اسباب اور حل
 
 
عبدالمعید مدنی
29 جنوری، 2014
ہندوستان میں ہرطرف یہ شکایت عموما مسلمانوں کی زبان پررہتی ہے کہ یہاں قیادت کا بحران ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ قیادت کا بحران کم اطاعت کا فقدان زیادہ ہے۔ عموما یہ کہا جاتا ہے کہ آزاد ی کے بعدمولانا آزاد کے ساتھ مسلم قیادت جاتی رہی۔ اس خیال پر یہ سوال اٹھتاہے کہ عملا کب انھیں کی قیادت تسلیم کی گئی۔ قیادت سے بحران کی بات جب آتی ہے تواکثریہ بات ذہن میں آتی ہے کہ آخریہ بحران کیا ہے؟ کیا قیادت کا بحران واقعتا مسلمانوں کے اندر موجودہے یا قیادت ہی مفقود ہے؟ یا قیادت مسلم معاشرہ میں پیدا ہی نہیں ہوتی ہے؟ اگر غورکیا جائے توحقیقی قیادت کے وجود پذیر ہونے کا موجودہ مسلم معاشرے میں امکان ہی نہیں ہے ۔ حقیقی اسلامی قیادت حقیقی مسلم معاشرے میں پیدا ہوسکتی ہے اورحقیقی مسلم معاشرہ اس وقت وجودمیں آتاہے جب سچا اسلامی فرد موجود ہواور سچا مسلم سماج موجود ہو۔کون نہیں جانتا کہ نہ سچا اسلامی فرد پایا جاتاہے ، نہ سچا مسلم سماج ۔ایسے ماحول میں مسلم قیادت، امانت داری اور دینی قیادت کا فقدان حتمی شے ہے۔ فرد، سماج، ملک اور قیادت مسلمانوں کے اندر اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکام کو ماننے اوراس کے رسول کی پیروی کرنے سے اسلامی اور حقیقی رنگ پیدا ہوتی ہے ۔ایک مسلمان اس کا پابند ہے ۔خود رسول گرامی  صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ کا حکم تھا۔(ترجمہ)‘‘ جو تم کو وحی کی جاتی ہے اس کی پیروی کرو۔

No comments:

Post a Comment