Monday, October 7, 2013

Sharia Doesn't Pose A Threat شریعت خطرات پیدا نہیں کرتی

 اولیور تھامس
13 دسمبر، 2012
مشہور شاعر کارل سینڈبرگ سے ایک مرتبہ یہ پوچھا گیا کہ انگریزی زبان میں سب سےگندا لفظ کیا ہے ۔ اس نے جواب دیا وہ لفظ ‘خصوصی’ ہے۔  ہو سکتا ہے اس نے بہت لوگوں کو حیران کر دیا ہو ۔
دوسروں کو خارج کرنے، قبل ازوقت فیصلہ دینے  اور جلاوطن کرنے کے رجحان نے اپنے قیام کے آغاز سے ہی بنی نوع انسان اور امریکہ کو بدطینت اور بد خو  بنا دیا ہے۔ نیو یارک جسے  بعد میں نیو ایمسٹرڈیم کہا گیا ، میں پہنچنے والے سب سے پہلے یہودیوں کو ان کے جہاز سے اترنے کے  بھی حق سے محروم  کر دیا گیا تھا۔ جب گورنر پیٹر اسٹیویسنٹ  کے  ڈچ اسپانسروں نے یہودیوں کو داخلہ دینے کے لئے انہیں قائل کر لیا پھر بھی انہیں ووٹ ڈالنے، نوکری  کرنے یا فوج میں خدمات انجام دینے کی اجازت نہیں تھی ۔
‘‘تمہاری عوام کے ہجوم ’’ کو خیر مقدم کرنے کی  امریکہ کی پوری شاندار  تاریخ میں تعصب کے اس سیاہ سلسلے  نے ہماری قومی شبیہ کو گردآلود کر دیا ہے۔ تعصب کا سامنا کرنے والوں میں سب سے پہلے، یہودی پھر  کالے لوگ پھر  کیتھولک پھر  گے  تھے اور اب مسلمان ہیں کبھی کبھی ہمارے تعصبات کی مار برداشت کرتے ہیں ۔
اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں ہے کہ ایک ایسا وقت تھا  جب " اختصاص و استثناء " سرکاری حکومتی پالیسی تھی۔ مثال کے طور پر، نوآبادیاتی ورجینیا میں ایک انسان کو  شہریت کے  فوائد سے مکمل طور پر لطف اندوز ہونے کے لئے ایک سفید ، مرد ، جائیداد کا مالک اسقفیت پسند ہونا ضروری  تھا ۔ آج بھی شہری یہ سوچنے کی خطا کر سکتے ہیں کہ "امریکہ " کو  میرے خد و خال کے رنگ، میں کہا ں عبادت کرنے جا تا ہوں  اور میں کون سی زبان بولتا  ہوں سے کوئی نہ کوئی سروکار ہے ۔



No comments:

Post a Comment